لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے بڑے بڑے برج ہل گئے،شارٹ لسٹنگ شروع،پارٹی میں”تبدیلی“لاے کا فیصلہ، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے بالخصوص لاہور میں بدترین شکست کے بعد تحریک انصاف کے بڑے بڑے برج ل گئے ، نمائشی جلسوں کی سیاست اور پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے کی روایت لے ڈوبی ،2018 کے عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہم سیاستدانوں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیا ہے جن کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی کی کارکردگی پر شدید برہم ہیں اور نمائشی اور آسائشی دونوں طرز کے رہنماو¿ں کی شارٹ لسٹنگ کافیصلہ کرچکے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری ذمہ داری چوہدری سرور کے سپرد کی تھی لیکن وہ ناکام ہوگئے۔بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست نے لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا ہے۔ عمران خان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور چند دن میں ہی صورتحال واضح ہوجائے گی۔