لاہور(این این آئی)حکومت نے جماعت الدعوة، حافظ سعید، فلاح انسانیت فاونڈیشن اور لشکر طیبہ کی تشہیر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حافظ سعید اور ان کے اداروں کے بیانات و تقریبات کی نشر و اشاعت پر مکمل پابندی ہوگی۔ وزارت اطلاعات نے پابندی سے متعلق پیمرا اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے اعلی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا۔ فیصلے کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا۔وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت پابندی لگانے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارش کی تھی۔