کوئٹہ(نیوزڈیسک)خضدار کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ،مسلم لیگ (ن)کے رہنماءقاضی نذیراحمدزہری اور ایس ڈی او بی اینڈ آر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کمسن بچہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ کی شام خضدار کے قریب لاکھوریان کے مقام پر ٹریفک کا المناک حادثہ اس وقت ہواجب دو کار گاڑیاں لاکھوریان کے مقام پرایک دوسرے کے ساتھ ٹکراگئی ۔جس کے نتیجے میں خضدار سے کوئٹہ جانے والی کار گاڑی میں سوار مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماءقاضی نذیراحمدزہری ولد مولوی محمد عالم اوربی اینڈآر محکمہ کے کوئٹہ میں ایس ڈی او ،اینڈ ایکٹنگ ایکسیئن محمد نواز لانگو ولد گل محمد اور ان کے ساتھ تیسرا شخص رئیس جمعہ خان ولد حاجی دلمراد لانگو جاں بحق ہوگئے ۔ خدارحیم ولد محمد خان قوم دھوار ساکن کلی کمالودلمراد ولد جمعہ خان لانگو منگچر اور ان کے ساتھ ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا موقع بھی نہیں ملا ۔ قاضی نذیراحمد کا تعلق مسلم لیگ (ن)سے تھا اور وہ خضدار کے علاقہ لزو کا رہائشی تھا ۔ قاضی نذیراحمد زہری کی شادی بھی چند ماہ قبل ہوئی تھی ۔ دوسران کا ساتھی محمد نواز لانگو جو منگچر کا رہائشی ہے وہ محکمہ مواصلات تعمیرمیں ایس ڈی او تھے جب کہ قائمقام ایکسیئن بھی تھے ۔ ان کی لاشوں کو خضدار اور منگچر و کوئٹہ روانہ کرد یا گیا ۔جب کہ زخمیوں کو مذید علاج کے لئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ۔