پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے احتساب کمیشن کو سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری سے روک دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ستارہ ایاز نے احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتار ی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ صوبائی حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے رہی ہے۔کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران عدالت کا کہناتھا کہ کرپشن کے ثبوت پیش کرنے سے قبل گرفتاری بلا جواز ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔واضح رہے کہ اے این پی کی رہنما اور سینیٹر ستارہ ایاز پر ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے اور ستارہ ایاز کی گرفتار کیلئے خیبر پختونخواہ کا احتساب کمیشن گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیاتھا لیکن انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لے لی ہے۔