اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاک انگلینڈسیریز،اسد عمر نے الطاف حسین سے مدد مانگ لی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کی طرف گامزن ہے جس کے باعث کرکٹ شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے. ایسے میں ’کپتان‘ کی ٹیم کے ’کھلاڑی‘ اسدعمر بھی میدان میں آگئے ہیں اور اُنہوں نے دلچسپ انداز میں الیسٹرکک کے وکٹ پر جم جانے پر مایوسی کا اظہا رکیا۔مائکیروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراسد عمرنے لکھاکہ ’یاربھائی سے کہو، یہ السٹرکک کے سائز کی بوری ابوظہبی توپہنچائے، سیدھی طرح تواس کا آؤٹ ہونے کا ارادہ نہیں“۔یادرہے کہ انگلینڈ کے الیسٹرکک اس خبر کے فائل ہونے تک اپنے انفرادی 236رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک 17چوکے بھی مارچکے ہیں۔ انگلش ٹیم کے کپتان السٹرکک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنا لئے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روزانگلش ٹیم نے 290 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کپتان السٹر کک 168 اور جوائے روٹ 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ انگلش کپتان نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ڈٹ کر کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے جب کہ مہمان ٹیم کا اسکور 426 تک پہنچا تو جوائے روٹ 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جونی بریسٹو 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انگلش کپتان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے18 چوکوں کی مدد سے 268 رنز بنائے جنہیں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، شعیب ملک نے 2 اور عمران خان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…