لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء4 علیم خان نے کہا ہے کہ تخت لاہور کے 4 میں سے 2 پائے نکال دیئے ہیں، باقی بھی نکل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے انتخاب شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ وہ یہ الیکشن 40,000 ووٹوں کی برتری سے جیتیں گے، ان کی برتری تو میں 3 ہزار پر لے آیا ہوں اور اگر ووٹر لسٹوں میں گھپلے نہ ہوتے تو یہ برتری بھی نہ رہتی۔ علیم خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب این اے 122 کی نشست بھی عمران خان کی ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں علیم خان کا کہنا تھا کہ نتائج تحریک انصاف نے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن نے قبول کرنے ہیں کیونکہ آج کے انتخابات میں دونوں صوبائی سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ن کو ملی ہے۔
تخت لاہور کے 4 میں سے دو پائے نکال دیئے: علیم خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
راولپنڈی،شادی شدہ لڑکی سے والد کے دوست کی اسلحے کے نوک پر مبینہ جنسی زیادتی
-
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نیا ریٹ سامنے آگیا
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا ملک بھر میں اجراء، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بڑی رعایت مل...
-
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
-
10روپے کے نوٹ کب بند ہو رہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
-
پاکستانی شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، درجنوں ممالک میں ویزا فری انٹری
-
کراچی؛ خاتون اور 3 بچوں کے قتل میں شوہر کا بہنوئی ملوث نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات
-
پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید



















































