ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

الیکشن سے پہلے ہی تحریک انصاف کے لئے خوشی کی خبر،اجازت مل گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

حافظ آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی الیکشن کیلئے مامون جعفر تارڑ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی بحال، مخالفین کے اعتراضات مسترد، تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر8کولو تارڑ سے چیئرمین کے اُمیدوار محمد مامون جعفر تارڑ(پی ٹی آئی) کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے میاں افضل حسین تارڑ(مسلم لیگ ن) کے اعتراضات پر مسترد کردئےے تھے جس کے خلاف انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ایڈیشنل سیشن جج مہ رُخ عزیز تارڑ کی عدالت میں اپیل دائر کررکھی تھی۔ گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آر او نے محمد مامون جعفر کے کاغذات بحال کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق یو سی ساگر کلاں سے چیئرمین کے اُمیدوار رانا محمد اکرم(پی ٹی آئی)، یوسی کوٹ سید محمد سے حیدرعباس( پی ٹی آئی)، دھیرنکے لالکے سے اعجاز تارڑ(پی ٹی آئی)،یوسی علاﺅالدین کے خان سجاد خان(پی ٹی آئی) جبکہ یوسی پنڈی ڈوڈھال سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار میاں قادر بخش بھٹی کے کاغذات نامزدگی بحال کر دئےے گئے ہیں۔ جس کے بعد اُمیدواروں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔دوسری جانب یونین کونسل 25ادوکی میں مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار برائے چیئرمین رائے قمر الزماں کھرل کے مخالف اُمیدوار امجد علی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔جس پر رائے قمر الزماں کھرل کے بلا مقابلہ الیکشن جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…