جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

گالی اور گولی کی سیاست ناقابل قبول ہے،شیخ رشید سیاسی بے روزگارہیں ،سعد رفیق

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گالی اور گولی کی سیاست ناقابل قبول ہے ،11اکتوبر جھوٹ، بہتان اور گالی کی سیاست کے خاتمے کا دن ہو گا،لاہوریے نواز شریف کی لیڈر شپ پر مہر ثبت کریں گے اور (ن)کی جیت کی ریت برقرار رکھیں گے، شیخ رشید سیاسی بے روزگار ہیں عمران خان کو اس طرح کے شعبدہ بازوں سے بچنا چاہیے ، عمران خان نے جب بھی کراچی میں جلسہ کرنا ہوتا ہے تو ایم کیو ایم کے خلاف زبان نرم کر لیتے ہیں، ان کی نفرت انگیز سیاست انہیں کہیں نہیں پہنچا سکتی ،،بھارت نے 40مسافروں کو پاکستان واپس بھجوا کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جن میں 20پاکستانی اور 20بھارتی شہری شامل ہیں ، امید ہے کہ بھارتی حکومت اپنے شہریوں کا خیال کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس اور بعد ازاں لاہور ریلوے اسٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور شیخ وقاص اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان 2013ءکے عام انتخاب میں بھی بلے سے پٹائی کرنے اور تکہ بوٹی کرنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن ان میں عقل اتنی ہے کہ وہ ایک پارٹی کے چیئر مین ہو کر ہماری جماعت کے ایک نوجوان کے مقابلے میں آکر کھڑے ہو گئے ہیں۔لاہور میں نقب لگانے کیلئے بہت بڑا جگرا چاہیے جو کہ صرف ذوالفقار علی بھٹو کے پاس ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح گولی کی سیاست کو ختم کرنے کی جدوجہد کی ہے اسی طرح انشاءللہ گالی کی سیاست کو بھی ختم کریں گے ، نازیبا گفتگو کر نا عمران خان کی عادت بن چکی ہے ،زبان درازشیخ رشید ان کے ساتھ ہیں اور شیخ رشید کی تمام عادات بد ان میں آرہی ہیں ، شیخ رشید سیاسی بے روزگار ہیں ، عمران خان کو اس طرح کے شعبدہ بازوں سے بچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ بددیانتی میں ملوث رہے ہیں ،310کینال کے محل میں رہنے والا شخص کسی کو بتانے کیلئے تیار نہیں کہ وہ کتنا ٹیکس دیتا ہے اور اس کے ذریعہ معاش کیا ہے ،وہ ہمیشہ اپنا تھوکا ہوا چاٹتے ہیں اور کے پی کے میں بھی انہوں نے پہلے شیر پاﺅ گروپ کے رہنماﺅں کو حکومت سے نکلوایا اور پھر دوبارہ شامل کروادیا۔انہوںنے کہا کہ اگر عبدالعلیم خان ہی ان کا خفیہ ہتھیار ہے تو پھر ان کا اللہ ہی حافظ ہے ، عمران کی نفرت انگیز سیاست انہیں کہیں نہیں پہنچا سکتی۔اپوزیشن کا کام چھوڑ کر شخصی حملے کرتے ہیں۔خیبر پختونخواہ میں واٹر پوٹینشل سب سے زیادہ ہے اور انہوں نے کسی منصوبے پر کام نہیں کیا ،وہ ہمیشہ نا ن ایشوز ، نفرت اور ذاتیات کی سیاست کرتے ہیں ،ان کی اور میاں نواز شریف کی سیاست میں واضح فرق ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خان صاحب گالیاں دیتے ہیں اور میاں نواز شریف ان کو دعائیں دیتے ہیں ،اب پتہ لگ جائے گا کہ پی ٹی آئی کا نو دولتیا ڈلیور کرسکتا ہے یا ایک قومی اسمبلی کا سپیکر۔لو گ ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کیلئے ووٹ نہیں دیتے بلکہ اپنے کام کروانے کیلئے دیتے ہیں اور ہم نے لوگوں کے کام کروائے ہیں ، آج ہماری محنت سے ریلوے کا ذنگ اترنا شروع ہو چکا ہے ،اب ریلوے کی سالانہ آمدنی 14سے 32ارب تک پہنچ چکی ہے ،ٹھمکے لگا کے ، آٹے کی بوریاں دے کراور موٹرسائیکلیں بانٹنے سے لاہوریو ں سے ووٹ نہیںلیے جا سکتے بلکہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی کیونکہ ہم مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد لوگوں سے ووٹ مانگنے نہیں گئے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھ سمیت چند وفاقی وزراءکو پہلے بھی غیر قانونی طورپر نوٹس بھیجے گئے ہیں، امید ہے کہ 11اکتوبر کا پر امن گزرے گا۔بھارت کی جانب سے 40مسافروں کو پاکستان واپس بھیجے جانے کے سوال پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان میں 20پاکستانی اور 20مسافر بھارت کے تھے ، ان کو پاکستان واپس کرکے بھارت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ،اس طرح انہوں نے اپنے ہی شہریوں کو تنگ کیا ہے ۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بھارتی حکومت اپنے شہریوں کا خیال کرے گی ۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…