کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد ،شاہ فیصل کالونی ا ورکورنگی کے علاقوں میں ایم کیوایم کے مزید9 کارکنوںاورذمہ داروں کی بلاجواز گرفتاریوںکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوںکی اندھادھندگرفتاریاںاس بات کاکھلاثبوت ہیںکہ کراچی آپر یشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعہ کوبھی اورنگی ٹاو¿ن، لیاقت آباد اورماڑی پورسے ایم کیوایم کے 6 کارکنوںکوگرفتارکرلیاگیاتھا۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری رہااورآج علی الصبح نارتھ ناظم آباد سے سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروںنے یونٹ 143-Bکے یونٹ انچارج عرفان نواب اور کارکنان قربان ، محمد فہیم ،عادل سنجرانی اورمانی کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے شاہ فیصل کالونی سے یونٹ 103کے کارکنان تصور اور فیصل اور یونٹ 109کے یاسین کو ان کے گھروںسے گرفتار کرلیاجبکہ کورنگی سے سادہ لباس میںملبوس سرکاری اہلکاروں نے ایم کوایم کورنگی سیکٹر یو نٹ 70 کے کارکن اشفاق کو گرفتار کر لیا۔اس طرح چوبیس گھنٹوں میںایم کیوایم کے 15کارکنوں کو گرفتارکیاجا چکاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوںکو ہر طرح کی سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہے،حتیٰ کہ کالعدم تنظیموںکے دہشت گردبھی آزادانہ طورپراپنی سرگرمیاںانجام دے رہے ہیں لیکن ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگادی گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوںاورذمہ داروںکوجس طرح چن چن کر گرفتار کیا جارہاہے ،اس کے بے گناہ ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میںملوث کیاجارہاہے اورانہیں عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے جس طرح لاپتہ کیا جارہا ہے وہ اس بات کا کھلاثبوت ہے کہ ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر صرف اور صرف ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے۔ کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورذیاںکرکے امن کاڈھنڈوراپیٹنے والے والے کراچی کے شہریوں کے زخموںپر نمک پاشی کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ کراچی میںایم کیوایم کے کارکنوںاورذمہ داروںکوگرفتارکرکے لاپتہ کئے جانے کافی الفورنوٹس لیاجائے اور گرفتار شدگان کو فی الفور رہاکرایاجائے۔
کراچی آپر یشن صرف اور صرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے ،ایم کیوایم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Foot In The Door
-
کیاپاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا؟صدر ٹرمپ سے انٹرویو میں سوال
-
چھٹیوں کے مزے ختم، اسکولوں کے کھُلنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
-
ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
-
ہونڈا CD 70 آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کا موقع، نئی اسکیم متعارف
-
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری
-
نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہو گا؟
-
یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستان پر نئی شرط عائد
-
وفاقی حکومت نے پنشن میںبڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے رابطے کی بارہا کوشش کی: عروبہ مرزا نے سکرین شاٹس شیئر کر دیئے
-
آزادکشمیرمیں 2 غلطیاں ہوئی ہیں، راناثناء اللہ کا اعتراف
-
وائرل جم ویڈیو پر قیاس آرائیاں، رجب بٹ نے سعدیہ بلوچ سے تعلق کی حقیقت بتادی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا



















































