لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خبریں نشر اور شائع کرنے پر چیئرمین پمرا کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے الطاف حسین کے خلاف ایک نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کی جس میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد کےخلاف غدرداری کامقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار عبداللہ ملک کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی پابندی کے باوجود پانچ اکتوبر کو الطاف حسین کے خلاف منی لارڈنگ کیس کی خبریں نشر اور شائع کی گئی اس پر چیئرمین پمرا کےخلاف کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے التواکی درخواست کی گئی۔فاضل عدالت نے چیئرمین پمرا کو 16اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالتی احکامات کے باوجود الطاف حسین کی خبریں نشر ،شائع کرنے پر چیئرمین پمرا 16اکتوبر کو طلب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































