بھی سنائی دے رہی ہے اور پیپلزپاٹی اب بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرنا چاہ رہی ہے اور سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو بلامقابلہ منتخب کرانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ۔ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اگر ایسا نہ ہوا تو سندھ میں دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ چوری کیا جائے گا ۔سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن سے مجھے کوئی امید نہیں ہے ۔یہ حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔پیپلزپارٹی نے دھاندلی بڑے پیمانے پر کی ہے اور کررہی ہے ۔پیپلزپارٹی دراصل زرداری اور” ادی لیگ“ ہے اور یہ ایک کمرشل دکان ہے ،جہاں مال بکتا ہے اور لوگ خریدار بن کر آتے ہیں ۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا کہ ہمیں صرف فوج پر اعتماد ہے ۔جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے ہی ملک سے دہشت گردی ،غنڈہ گردی ،بھتہ خوری اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہورہاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ اس وقت بھی ملک کے اندر کرپشن میں مصروف ہیں ان کو گرفتار کیا جائے اور جو باہر ہیں ان کو پکڑ کر واپس لایا جائے ۔اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو انارکی پھیلے گی اور لوگ باہر نکلیں گے ۔احتجاج کے لیے ہم لوگوں کو باہر نکالیں گے ۔حالات کے ذمہ دار الیکشن کمیشن اور ادارے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بدین میں ہمارے تین ضلع کونسل کے ممبران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے آصف علی زرداری کے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے یہ مشورہ ان کو تین سال پہلے دیا تھا ۔عہدہ وہی چھوڑتا ہے جس میں شرم و حیا ہو ۔ہم قوم کے لیے باہر نکلے ہیں اور اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن سندھ اسمبلی نند کمار نے کہا کہ اب پیپلزپارٹی کرپشن کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے ۔مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت جمہوری سوچ کی حامل نہیں ہے بلکہ بادشاہت کے قائل ہیں اور بادشاہت بنائی ہوئی ہے ۔اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرکے بلدیاتی اداروں پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ریٹرننگ افسران کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ حالات اس حد تک خراب ہوگئے ہیں کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرزکو تعینات نہیں کیا گیا تو ہم بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔پیپلزپارٹی نے دھاندلی کی حد کردی ہے ۔ہمارے لوگوں کو خوفزدہ کیاجارہا ہے ۔پہلے مرحلے کے 8اضلاع میں سیکڑوں امیدواروں کو دباو¿ کے ذریعہ دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا اور یہی حربہ اب دوسرے مرحلے میں استعمال کیاجارہاہے ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لالی مل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات غیر جانبدار ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ نے یلغار کی ہوئی ہے ۔سندھ میں خون خرابہ ہوا تو الیکشن کمیشن ذمہ دار ہوگا ۔ہم روز اول سے پیپلزپارٹی کی دھاندلی سے آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن توجہ نہیں دی گئی ۔سابق رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ریٹرننگ افسران کو ڈپٹی کمشنرز نے تعینات کیا ہوا ہے اور وہ ان ہی کے احکامات بجا لارہے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما امیر بخش بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی دھاندلی کے ذریعہ الیکشن جیتنا چاہتی ہے ۔2013میں بھی پیپلزپارٹی نے دھاندلی کی ۔اگر دھاندلی نہیں کرتی تو آج صوبے میں ان کی حکومت نہیں ہوتی ۔نیشنل پیپلزپارٹی کے عاقب جتوئی نے کہا کہ ریٹرننگ افسران جانبدار ہیں ۔وہ مخصوص امیدواروں کے ہاں نہ صرف دعوتیں کھا رہے ہیں بلکہ انعامات بھی وصول کررہے ہیں اور ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔فوج تعینات نہیں کی گئی تو حالات خراب ہوجائیں گے ۔ان رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ سندھ بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ۔
جنرل راحیل شریف بلدیاتی انتخابات میں مداخلت کریں اور پیپلزپارٹی کو دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے سے روکیں ،سیاسی جماعتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری
-
پی ایس ایل، ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار
-
ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالی 14سالہ طالبہ 4 دن بعد مردہ حالت میں برآمد
-
پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت کا آغاز
-
گیس لوڈ شیڈنگ کا توڑ مل گیا! اب سلنڈر نہیں، پانی سے چلنے والا چولہا آگیا
-
اس سال سے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
-
پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت ملنے لگی،101بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل
-
سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
-
روز جیتی اور مرتی ہوں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک انصاف نہیں ملا، ٹک ٹاکر ثنا کی والدہ آبدیدہ
-
پاکستانی حکام کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے طویل مذاکرات ، ابتدائی بات چیت اور ماحول مثبت رہا
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری



















































