اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کی۔بلدیاتی انتخاب،پیچیدہ طریقہ کار جاری،امیدوار سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے بلدیاتی انتخاب میں یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا مشترکہ پینل ہو گا، ہر یونین کونسل میں چھ کونسلرز براہ راست انتخاب کے ذریعے ممبر بنیں گے جبکہ پانچ ممبرز کا انتخاب بالواسطہ ہو گاجنہیں چیئرمین، وائس چیئرمین اور چھ کونسلرز پر مشتمل آٹھ ارکان چنیں گے۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہر یونین کونسل میں بالواسطہ انتخاب کے ذریعے آنے والے پانچ ممبران میں دو خواتین، ایک کسان یا ورکر، ایک نوجوانوں کا نمائندہ اور ایک غیر مسلم شامل ہو گا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل سے کارپوریشن اور ضلع کونسل تک کے تمام انتخابی عمل میں یوتھ، خواتین، کسان، ورکرز اور غیر مسلم شہریوں پر براہ راست انتخاب میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں اور ان میں سے ہر ایک چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر کے لئے امیدوار بن کر ووٹر ز سے براہ راست ووٹ لے سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یونین کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے براہ راست انتخابات،پانچ مخصوص نشستوں پربالواسطہ انتخاب پر قطعی طور پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ یونین کونسل کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور چھ کونسلرز پر مشتمل آٹھ ارکان خواتین، کسان/ورکرز، یوتھ اور غیر مسلم کے بالواسطہ انتخاب کے دوران اہلیت، قابلیت اور تجربے کے معیار کو سامنے رکھ کر ممبران کا چناﺅ کریں گے۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے ترجمان کے بریفنگ کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے کم تعلیم یافتہ امیدواروں سمیت تعلیم یافتہ امیدوار بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ بار بار طریقہ کار پڑھنے کے باوجود بھی سمجھنے سے قاصر رہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…