اسلام آبا(نیوزڈیسک)ارکان پارلے منٹ نے کہاہےکہ حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کیاجارہاہے۔11 اکتوبر کے اس الیکشن میں ن لیگ یا تحریک انصاف میں سے جوبھی ہارا، اس کا کچرا ہوجائےگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرنے والوں میں جے یو آئی ف کے سینیٹر طلحہ محمود، اے این پی کےسینیٹر شاہی سید،پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو، مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا ,ن لیگ کےسینیٹرملک قیوم، رکن قومی اسمبلی تحریک انصافشیریں مزاری اورعوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد شامل تھے۔