اسلام آباد (آن لائن)وزارت اوورسیز پاکستان وہیومن ریسورس نے اپنے تمام ذیلی اداروں کو سپیشل آڈٹ کیلئے خط لکھ دیا ہے،ورکرز ویلفیئر فنڈز،او بی ایف،ای او بی آئی سمیت وزارت کے متعدد ڈیپارٹمنٹ نے میگا سکینڈل کی فائلوں کو چھپانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،ای او بی آئی کے گرفتار افسران سے حاصل ہونے والی معلومات کو بھی سپیشل آڈٹ کا حصہ بنایا جائیگا،اوپی ایف میں گھوسٹ سکولز،گھوسٹ ملازمین ،درجنوں انکوائریاں پر عملدرآمد نہ ہونا ،ایم ڈی کا بیرون ملک علاج پر کرپشن اور گاڑیوں کی غیر قانونی مونوٹائزیشن کا سپیشل آڈٹ کیلئے متعلقہ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ذیلی اداروں کو سیکرٹری خضرحیات خان نے خطوط بھجوا دیئے ہیں، خط میں کہاگیا ہے کہ وزارت اوورسیز اور ذیلی اداروں میں ہونے والی اربوں کی کرپشن ،بے رحم آڈٹ کر کے انہیں کڑی سے کڑی سزا دینے کی سفارش کی جائے ،وزارت ذرائع کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سابق سیکرٹری افتخار رحیم اور ان کے ہمنواز ہم پیالہ ارشد وڑائچ سمیت دیگر مقدمات ایک بار پھر نیب کو بھی بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے:گردے کو منجمد کرنے کا نیا طریقہ دریافت، لاکھوں جانیں بچانا ہوا اب ممکن