اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غوری ٹاﺅن فیز تھری (گنگال ایسٹ) گلی 4/A میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے نام سے پہلی مسجد قائم کردی گئی۔ جامع مسجد جنرل راحیل شریف اور مدرسہ جامعہ دارالامن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا یہ پاکستان میں پہلا واقعہ ہے کہ کسی بھی حاضر سروس آرمی چیف کے نام سے مسجد قائم کی گئی ہے۔ مسجد و مدرسہ کے لئے تحریک نجات قبضہ مافیا کے چیئرمین محمدصفدرکھوکھرنے دوکنال کا پلاٹ وقف کیا ہے۔ مسجد اور مدرسے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر معروف عالم دین مولانا عبدالسبوح ہاشمی نے دعا کروائی۔