لندن(نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے روبرو پیش ہوں گے جہاں ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے روبرو پیش ہوں گے جہاں ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں کیس کی سماعت لندن کی عدالت میں ہوگی۔واضح رہے کہ 26 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد نے عدالت میں پیشی کے لئے مزید وقت مانگا تھا۔ لندن کے علاقے ایجویر میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاو¿نڈز برآمد کئے تھے جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔