پشاور(نیوزڈیسک) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شےرپاﺅ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈےم پختونوں کےلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور ےہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔اپنے اےک بےان میں انھوں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کالا باغ ڈےم کے مسئلے کو سےاسی سکورنگ کے لئے استعمال کر رہی ہے اور اس متنازعہ اےشوپروفاقی حکومت سےاسی مہم جوئی کے ذرےعے اےک ناکام کوشش کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈےم کے خلاف صوبہ خےبر پختونخو،سندھ اوربلوچستان اسمبلیوں کی طرف سے متفقہ قراردےں منظور ہو چکی ہیں لہٰذا اس قسم کے متنازعہ اےشوکو بار بار اٹھانے سے فےڈرےشن کو نقصان پہنچنے کا اندےشہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے پر ملک کی تےن اکائیوں کے شدےد تحفظات ہیں اور اس مسئلے کو بار بار اٹھانے سے عوام میں نفرت اور ماےوسی بڑھ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈےم کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ختم ہو چکا ہے لیکن مسلم لیگ کی حکومت اس مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جوکہ خطرناک عمل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو کسی بھی سطح پر رےلےف دےنے میں ناکام ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے اکتا چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس قسم کے اےشوز اچھال کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔آفتاب شےرپاﺅ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منڈا ڈےم منصوبے کو پس پشت ڈال دےا ہے جو کہ پختونوں کی سماجی ومعاشی ترقی میں ممد ثابت ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے منڈا ڈےم کےلئے پی ایس ڈی پی میں جو فنڈمختص کی ہے ےہ ان کی عدم دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ منڈا ڈےم منصوبے کو اولیت دےتے ہوئے اس کےلئے خاطر خواہ رقم مختص کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ منڈا ڈےم کی تعمےر سے نہ صرف سےلاب کے خطرات میں کمی آئے گی بلکہ پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی کے پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔