کراچی(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیلر امان اللہ نیازی سمیت 6افسران کے قتل میں ملوث نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو سمیت 3ملزمان پر فرد جرم عائدکردی ہے ۔عبید کے ٹو کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا ۔ملزمان میں سجاد اور تنویر چاند بھی شامل ہیں ۔ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے کیس کے گواہ انسپکٹر شہزاد سمیت 37گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔مقدمے میں ایم کیو ایم کے 18کارکنوں کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے ۔ملزمان میں نعمان ،سجاد ،زاہد کالا ،فرحان کالا ،جمال پسرا ،ہاشم اور یاسین شامل ہیں ۔ملزمان نے سال 2006میں صولت مرزا اور سعید بھرم کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر جیلر امان اللہ نیازی اور ان کے بھائی کو قتل کردیا تھا