لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ریلویزنے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے لیے لاہور، کوئٹہ، لاہور کے درمیان 6اکتوبربروزمنگل سپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ۔ یہ ٹرین دِن 11:00بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر براستہ سبّی، جیکب آباد ، روہڑی اور خانیوال اگلے روز صبح 08:30بجے رائیونڈ پہنچے گی، یہی ٹرین 10اکتوبر بروزہفتہ دوپہر 02:30بجے رائیونڈ سے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر12:30بجے کوئٹہ پہنچے گی۔