لاہور(نیوزڈیسک) مجلس وحدت المسلمین اور جے یوپی(نیازی )نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے درمیان مخصوص نشستوں پر پارٹنرز شپ کے لیے بھی معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی‘ پنجاب کے آرگنائز چوہدری محمدسرور نے او ر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شیدنے جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصوداحمداور ڈپٹی سیکرٹری جنر ل فرید پراچہ سے ملاقات میں ضمنی انتخابات میں حمایت کی درخواست کر دی جبکہ جماعت اسلامی نے ہاں یا نہ میں جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور او ر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصوداحمداور ڈپٹی سیکرٹری جنر ل فرید پراچہ سے ملاقات کی جس میں لاہور کے ضمنی انتخابات ‘پنجاب کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور او ر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے جما عت اسلامی کو لاہور کے ضمنی انتخابات میں حمایت کر نے کی بھی درخواست کی گئی ہے جسکے بعد تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان اور تحر یک انصاف پنجاب کے تر جمان جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل علامہ محمد اقبال کامرانی ‘کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی ‘سید حسن زیدی اور رانا ماجد سے ملاقات کی جس میں ان سے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت کی درخواست کی گئی جس پر مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی دونوں جماعتوں میں مخصوص نشستوں پر بھی اتفا ق رائے طے پایا