پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے ، تحریک انصاف نے لاہور میں چار اکتوبر کے جلسے کے لیے باضابطہ درخواست دیدی ہے ۔ دوسری طرف مسلم لیگ نواز لاہور میں نو اکتوبر کو سیاسی قوت کا مظاہر کرے گی ۔ امیدواروں کی تصویروں والے فلیکسز جا بجا لگے ہوئے بینر ، حلقہ این اے 122 کی نشست کے لئے لاہور کے سیاسی درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتر آئی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیاسی گرو بھی پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے لاہور میں 4 اکتوبر کے جلسے کے لیے باضابطہ درخواست دیدی ہے ۔ درخواست رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کی جانب سے ڈی سی او لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے کے نام دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ جلسے کی اجازت دے اور ضروری اقدامات کرے ۔ اجازت ملنے کی صورت میں جلسے کا پنڈال سمن آباد ڈونگی گرائونڈ میں سجے گا ۔
ادھر عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے تمام ووٹرز سچ اور انصاف کا ساتھ دینے کے لیے جلسے میں شرکت کریں ۔ ادھر ن لیگ کے سیاسی گرو بھی پورے طرح متحرک اور میدان مارنے لئے سرگرم ہیں ۔ مسلم لیگ نواز نے لاہور میں نو اکتوبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…