پشاور(نیوز ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن نے سندھ پولیس کو مطلوب اہم ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ بلال حسین سندھ رینجرز، سیاسی ورکرزکی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس تھانوں پر حملوں میں ملوث ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی سے جاری بیان کے مطابق ٹارگٹ کلر کو پشاور کے علاقہ متنی سے گرفتارکیاگیا۔ ٹارگٹ کلربلال حسین کراچی میں پولیس اسٹیشنز پرحملوں، سندھ رینجرز اور پانچ سیاسی ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ میں سندھ پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آر پشاور سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں رہائش پذیرتھا۔ ملزم کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔