نواب شاہ(نیوز ڈیسک ) 5بچوں کے باپ نے انٹرامتحانات میں شرکت کرکے ڈویژن بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نواب شاہ کے کے رہائشی محنت کش کسان علی حسن بروہی آٹھویں جماعت میں تھا جب والد کا انتقال ہوگیا۔معاشی حالت آڑے آئے تو تعلیم ادھوری رہ گئی لیکن ہمت نہ ہاری۔وہ کتابوں سیٹوٹا سلسلہ جوڑنے کی کوشش کرتارہا۔7سال بعد پھر سے انٹربورڈ میں رجسٹریشن کرائی۔2015میں انٹرآرٹس کے پیپرز دیئے تو پورے حیدرآبادڈویڑن میں 801نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔علم کے پیاسے اس محنتی طالب علم کا کہنا ہے کہ اپنی عمر سے چھوٹے طالب علموں کے ساتھ کمرہ امتحان میں بیٹھنا کبھی برا نہیں لگا۔وہ اسی لگن اورشوق کے ساتھ آگے بھی پڑھتارہے گا اوربچوں کوبھی یہی نصیحت کرے گا۔پڑھائی میں مدد دینے والے استاد اور دوست سکندرعلی رند نے کہا کہ علی حسن نے توقعات سے بڑھ کر نتائج دیئے۔ علی حسن بروہی نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ ترقی کے سفر میں آگر بڑھنے کے لئے غربت،، بلند حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی۔