اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ساہیوال میں کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 2 منصوبے لگائے جا رہے ہیں اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا منصوبہ ہے۔ چین کی مدد سے اندھیرے دور کرنے کیلئے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا۔اس منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔ ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس کامنصوبہ پاک چین دوستی کی ایک اور شاندار مثال ہے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ قومی نوعیت کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ کول پاور پراجیکٹ کی مشینری کراچی بندرگاہ پہنچنا شروع ہوچکی ہے۔پنجاب حکومت اور چینی کمپنی مشترکہ اقدامات کے ذریعے منصوبے کو 2017ءمیں مکمل کریں گی۔ ساہیوال میں جدید ترین سپر کریٹیکل کول پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جو ماحول دوست ہیں اور یہ پلانٹس ماحولیات کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ماہرین توانائی کے مطابق چین کے تعاون سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے،صنعت و حرفت آگے بڑھے گی ،کارخانے چلیں گے،لوگوں کو روزگارملے گا، غربت میں کمی آئے گی اورپاکستان اپنی منزل حاصل کرے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں