لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں بیانِ حلفی الطاف حسین کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے جمع کرایا۔ الطاف حسین نے بیانِ حلفی میں کہا ہے کہ میرے بیانات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تومیں معافی مانگتاہوں۔میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،عدالت کی جانب سے بیانات پرپابندی آزادی اظہارِ رائے کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان جان سے پیارا ہے اس کے بارے میں غلط زبان استعمال کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا،آئین نے سسٹم پر تنقید کا جتنا حق دیااس کے مطابق بات کرتا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین نے اپنے بیانات پر معافی نہیں مانگی بلکہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔