لاہور(نیوز ڈیسک) پی آئی اے اور پالپا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا‘قومی ایئرلائن کی 9 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن حکام نے قواعدکے برخلاف 16 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے پرپائلٹ کا لائسنس منسوخ کردیا۔سول ایوی ایشن قواعد کے مطابق 10 گھنٹے کی مسلسل پرواز کی جاسکتی ہے مگر مذکورہ پائلٹ قواعد کے برخلاف پرواز کوکراچی سے سیالکوٹ اور پھرسیالکوٹ سے ریاض لے کر گیا جبکہ پائلٹ نے سیالکوٹ سٹاپ اوور میں تاخیرکی جس پر اس کا لائسنس منسوخ کیا گیا‘پیٹی بھائی کا لائسنس منسوخ ہونے پر پائلٹوں نے احتجاجا کام چھوڑدیا۔ پائلٹوں کے کام چھوڑنے کے باعث قومی ایئرلائن کی 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔جبکہ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 207 کی منسوخی کے باعث چیئرمین پی آئی اے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی گئے۔پائلٹ کاکہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کے کہنے پر اوقات کارسے تجاوز کیا۔ دوسری طرف ترجمان پی آئی اے عامرمتین نے موقف اپنایا کہ ڈیوٹی ٹائمنگ کی خلاف ورزی پرسول ایوی ایشن نے پائلٹ کو 2 سال کیلئے معطل کیا