اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیپرانے بجلی2روپے 19پیسے فی یونٹ تک سستی کرنیکانوٹیفکیشن جاری کردیا، عوام کوجولائی میں ملنے والاریلیف اب اکتوبرمیں ملے گاجومجموعی طورپر20ارب روپے ہوگا۔300 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو اورکے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی، جون میں استعمال کی گئی بجلی 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ اورجولائی میں استعمال کی گئی بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔