لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عائشہ اے ملک نے فیروز گیلانی کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25(اے )کے تحت مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔حکومتی اعلانات اور والدین کے احتجاج کے باوجودنجی سکول شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اس کے باوجود تعلیمی اداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے حکومت کو احکامات صادر کئے جائیں اور زائد فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور تعلیمی اداروں کی فیسوں کی حد مقرر کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اورپنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کو 29 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا