پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ایرانی سرحد پر فائرنگ ، 4 لیویز اہلکار زخمی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے سرحدی علاقے ماش خیل میں ایرانی فورسز کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 لیویز اہلکاروں کو زخمی کردیا، جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔حکام کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 700 کلو میٹر دور ضلع وشوک کے ایران کے ساتھ منسلک سرحدی علاقے میں لیویز اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی پیٹرولنگ پر تھے۔ماش خیل کے اسسٹینٹ کمشنر ناصر احمد جٹاک کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی گاڑی کو باچھرانی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔نصیر احمد جٹاک نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو گولیاں لگی ہے جبکہ فرنٹئیر کور (ایف سی) کو حملے کے مقام پر تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور زخمی لیویز اہلکاروں کی گاڑی، موبائل فون اور 5 کلاشن کوف رائفلز ہمراہ لے گئے ہیں۔زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کی شناخت احمد اللہ، محمد اسلم، عبدالقدیر، کبیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔اس سے قبل علاقے کے اسسٹینٹ کمشنر نے ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کو لیویز پر حملے کا ذمہ دار ٹہرایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں پر حملے کے واقعے کے بعد ایف سی کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں لیویز کی گاڑی اور اسلحہ برامد کرلیا گیا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…