بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری محمد سرور کو برطانیہ سے کیوں بلایا؟ایازصادق کو پشیمانی کا سامنا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ نے این اے 122کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی رابطہ ہے ان سے بھی جلد ملاقات ہوگی،الیکشن کمیشن کو بڑی سائز کی پینا فلیکس کا نوٹس لینا چاہیے،ضابطے کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، عمران خان نے جنگ میں بھی دھرنوں کی سیاست کی، چوہدری محمد سرور کو برطانیہ سے بلاکر غلطی کی تھی۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے این اے 122سے امیدوار سردار ایاز صادق نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں جے یو پی نورانی کے رہنما صاحبزادہ ابولخیر زبیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابولخیر زبیر نے کہا کہ ایازصادق نے ہمیشہ امن اورشرافت کی سیاست کی، جے یوپی نورانی گروپ ایازصادق کی بھرپورحمایت کرےگی۔سردار ایاز صادق نے جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی رابطہ ہے ان سے بھی جلد ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کا این اے 122کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں آنا مسلم لیگ (ن) کی جیت ہے۔تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انتخابی حلقے میں عمران خان کے بڑے بڑے پینافلیکس لگائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ،ضابطے کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق نے اجازت دی تو وزیراعظم نواز شریف بھی حلقہ این اے 122کا دورہ کریں گے۔ جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ کی حمایت سے ان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنگ میں بھی دھرنوں کی سیاست کی، چوہدری سرور کو برطانیہ سے بلاکر غلطی کی تھی، انہوں نے گورنر کے حلف کا بھی بھرم نہیں رکھا۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار میں آنے کی جلدی ہے، انہیں اعتراض ہے کہ لاہور پر پیسہ کیوں خرچ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…