کوئٹہ(نیوزڈیسک)چمن بارڈر سے حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے چمن میں ہونے والے بم دھماکوں کے ماسٹرمائنڈاورغیرملکی ایجنسیوں کےلئے کام کرنے والے دہشت گردکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے مختلف سامان اوردستاویزات برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حساس اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے سرحدی شہرچمن بارڈرپرواقع این ایل سی ٹرمینل کے قریب سے ایک غیرملکی دہشت گردکوحراست میں لیکراس کے قبضے سے مختلف دستاویزات اورسامان برآمدکرلیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد گرفتاری کے وقت کسی سے ٹیلی فون پرگفتگوکررہاتھاجوغیرملکی ایجنسیوں کےلئے کام کرتاہے اورہمسایہ ملک افغانستان کے علاقے اسپین بولدک کارہائشی بتایاجاتاہے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ دہشت گرد تقریباََ ڈیڑھ سال کے عرصے میں چمن میں ہونے والے بم دھماکوں کاماسٹرمائنڈ ہے جس سے تفتیش کیلئے خفیہ مقام پرمنتقل کردیاگیاجسے مزیدتفتیش جاری ہے۔