لاہور(نیوز ڈیسک ) ریسٹورنٹس ایسویسی ایشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ قوانین کے تحت جب تک عدالت میں کسی کا جرم ثابت نہ ہو جائے اسکی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ ممتاز ریسٹورنٹس اور بیکریوں پر چھاپوں کے بعد کارروائی کو فیس بک پر جاری کر دیتی ہیں۔ عائشہ ممتاز خود ہی قاضی بن کر قانون شکنی کررہی ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عائشہ ممتاز کو اپنی کارروائی فیس بک پر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ریسٹورنٹس اور بیکریوں پر چھاپوں کی تصاویر ،ویڈیوز اور تحریری کارروائی فیس بک پر جاری کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے حکومت پنجاب،فوڈ اتھارٹی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو اکتوبر کو جواب طلب کر لی۔