پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا ،صنعتوں کیلئے بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیوریج اور فاضل مادوں و کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کا نظام ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام، کمرشل ایریاز،ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ،فائربریگیڈ،ایمرجنسی طبی انتظامات،سیکورٹی اور دیگر جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی کمپنی نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات اور صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے وژن کے عین مطابق صنعتی ترقی کیلئے ایسی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے صوبے میں روزگار کے کم ازکم تین لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف حاصل کیا جا سکے صوبے میں پائیدار صنعتی ترقی کے حوالے سے کمپنی کی سفارشات کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ مرکزی تجارتی منڈیوں سے دوری نے ہمیشہ ہمارے صوبے کی صنعتی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے اسلئے صنعتی ترقی میں حائل اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے صنعتکاروں کو خصوصی مراعات اور سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہے اور صوبے میں صنعتکاری کیلئے ہر لحاظ سے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی انہوں نے محکمہ توانائی کو ہدایت کی کہ وہ گیس کے صوبائی ذخائر سے صنعتوں کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت حاصل کرنے کے اقدامات کرے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو خصوصی اور پرکشش مراعات اور سہولیات کی فراہمی کے بغیر پائیدار صنعتکاری اور اقتصادی استحکام کے اہداف کا حصول ناممکن ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ صنعت کو ہدایت کی کہ وہ صوبے کی تمام صنعتی بستیوں کا انتظام اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کے علاوہ سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اثاثہ جات بھی کمپنی کو جلد ازجلد منتقل کرنے کے اقدامات کرے انہوں نے محکمہ خزانہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے فیزVII کے قیام کیلئے مختص شدہ 600 ملین روپے کی رقم کمپنی کو جاری کرے انہوں نے مذکورہ صنعتی بستی کیلئے درکار573 ملین روپے کی اضافی رقم کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…