ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سردارمحمدیوسف بھی حامد سعید کاظمی کی راہ پرچل نکلے

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلسل رابطہ کیاگیا مگرانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا جبکہ ان کے میڈیاایڈوائزرحافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیا توانہوں نے کہاکہ آپ ان خبروں کے علاوہ کوئی خبرلگائیں ان خبروں کورہنے دیں جبکہ اس سلسلے میں جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق احمدسے رابطہ کیاتوان کے سٹاف نے کہاکہ صاحب میٹنگ میں ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل سیکرٹری مذہبی امورسہیل عامرکی اہلیہ اپنے ڈرائیورسمیت سیزنل سٹاف کے کوٹے سے سعودی عرب حج کے لیے پہنچ چکی ہیں جوائنٹ سیکرٹری نورزمان کی اہلیہ میڈیکل مشن کے کوٹے پرحج کے لیے سعودی عرب جاچکی ہیں وزارت مذہبی امورنے میڈیکل مشن میں اہلیت کے معیارسے ہٹ کرآٹھ ڈاکٹروں کو سعودی عرب بھجوادیا ہے دوسری طرف وزارت میں ہارڈشپ کوٹہ پربھی بھرطورطریقے سے ہاتھ صاف کیاجارہاہے حکومت نے اس سال 3584افراد کاکوٹہ ہارڈشپ کیسسزکے لیے رکھاتھا وزارت مذہبی امورکے ذرائع کاکہناہے کہ ہارڈشپ کیسسزمیں قرعہ اندازی کے موقع پرسرکاری سکیم کے لیے اس مرتبہ 2 لاکھ 69 ہزار 368 حج درخواستیں وصول ہوئیں تھی جن میں مرد افراد کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 300 سے زائد جبکہ خواتین کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 939 تھی جن میں سے 71 ہزار 684 افرادکوسرکاری سکیم کے تحت حج کرناتھا حکومت نے پانچ فیصد ہارڈ کوٹہ منہا کر کے 68 ہزار 100 افراد کی قرعہ اندازی کی تھی رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 حج اداکریں گے جن میں سے نصف سرکاری سکیم اورنصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے حج پالیسی میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے حج کوٹہ مختص نہ کرنے اوروقفہ سوالات میں قومی اسمبلی کویقین دہانی کے باوجود ہارڈشپ کے نام پرتین ہزارسے زائدافرادکاکوٹہ ارکان اسمبلی کے نام پرتقسیم کردیاہے وزیرمذہبی امورنے ہارڈشپ کے نام پروزارت کی بیوروکریسی کواستعمال کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ ،قائم مقام سپیکرقومی اسمبلی اورارکان اسمبلی کے لیٹرپیڈ پرسرکاری سکیم کاحج کوٹہ تقسیم کیا سرداریوسف نے حج پالیسی کے اعلان کے وقت واضح کیاتھا کہ رواں سال سرکایر سکیم کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے لیے کسی طرح کاکوٹہ مختص نہیں کیاگیا جبکہ متعدد باریہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے فلور بھی بتائی تھی اس حوالے سے بھی جب وفاقی وزیرسے مسلسل رابطہ کیاگیا توانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا۔گزشتہ سال حج کے بہترانتظامات کرکے نیک نامی کمانے والے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے اس مرتبہ ہاتھ دکھانے شرو ع کردیئے ہیں ہارڈشپ کوٹہ ،سیزنل سٹاف اورمیڈیکل مشن پرحج کے لیے سعودی عرب بھیجنے کی نئی نئی مثالیں قائم کی ہیںایڈوائزری کمیٹی میں حج کے لیے اپنے سٹاف کے نام شامل کردیے ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کے ممبران اسمبلی شامل ہوتے ہیں جوحج سے قبل سعودی عرب جاتے ہیں اورحج کے حوالے سے اپنی تجاویزدیتے ہیں اورسعودی عرب میں کیے گئے انتظامات کاجائزہ بھی لیتے ہیں ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ممبران اسمبلی کوبھاری ٹی اے ڈی اے بھی دیاجاتاہے مگراس مرتبہ انوکھی مثال سامنے آئی ہے وزیرمذہبی امورنے ایڈوائزری کمیٹی میں اپنے پی ایس سیف الرحمن ،ان کی اہلیہ ،پرائیویٹ سیکرٹری منصف خان ،شوکت سمیت پانچ افرادکے نام ڈال دیئے ہیں جواگلے چنددنوں میں حج کے لیے روانہ ہو ں گے اس حوالے سے جب سیف الرحمن سے رابطہ کیاگیا توانہو ں نے فون اٹینڈنہیں کیا جبکہ منصف کانمبربندملا جب اس حوالے سے سرداریوسف کے ترجمان حافظ سجادقمرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ میں اس موضوع پربات نہیں کرناچاہتا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہے کہ ہارڈشپ کوٹہ کے نام پر ساڑھے چارہزارافرادکاکوٹہ دیاگیاتھا جس میں سے 26 سوافرادکاکوٹہ وزیرمذہبی امورنے تقسیم کیا ذرائع سے معلوم ہواہے کہ قائم مقام سپیکرمرتضی جاویدعباسی ،سابق وزیرمملکت شگفتہ جمانی سمیت اہم وزرائ اورممبران اسمبلی کوہارڈ شپ کوٹہ سے نوازاگیاہے واضح رہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے جب حج پالیسی کااعلان کیاتھا تواس وقت کہاتھا کہ پانچ فی صدکوٹہ ہارڈشپ کے لیے رکھاگیاہے جوکہ 3584بنتاتھا مگراب معلوم ہواہے کہ لیبرکوٹہ اوریواے ای حکومت کی طرف سے پانچ سوحاجیوں کے علاوہ ساڑھے چارہزارکاکوٹہ ہارڈشپ کے لیے رکھاگیاتھا اس حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق احمدسے مسلسل رابطے کی کوشش کی گئی مگرانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…