اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے علاقے جی ٹین ون کے جنگل میں کسٹم انٹیلی جنس کے انسپکٹر مزمل کیانی کی درخت پر لٹکی لاش ملی ہے ، وہ گزشتہ رات سے لاپتہ تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر مزمل کیانی گزشتہ رات اپنی ڈیوٹی پر بھی نہیں گیا تھا، کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی ،اس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس نے مزمل کیانی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردی ہے۔