چھتیس گڑھ(نیوزڈیسک)پاکستان سے تعلق رکھنے کادعویٰ کرنے والے ہیکرز نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت کی 22 سرکاری ویب سائٹس ہیک کر لی ہیں۔بھارت میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے جن 22 ویب سائٹس کو ہیک کیا ان میں چھتیس گڑھ پولیس کی ویب سائٹس بھی شامل ہے۔ ان ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے ان کے ہوم پیج پر پاکستان کا پرچم لگا دیا .کچھ دیر بعد ہی چھتیس گڑھ کی حکومت نے ان تمام ویب سائٹس کو بند کردیا۔