اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عیدالاضحی کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے خبررساں ایجنسی’آئی این پی‘ نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنی دوسری اہلیہ ریحام خان کو بھی طلاق کی دھمکی دیدی ، ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی خوبصورت خاتون ہو لیکن حد سے زیادہ اخراجات کرنا مجھے پسند نہیں، خواتین اپنے لئے تو لاکھوں روپے کی خریداری کرلیتی ہیں لیکن وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ غریب کے بچوں کا کیا حال ہے، اگر ریحام خان بھی دس لاکھ روپے کا ہیڈبیگ خریدنے کی فرمائش کریں گی تو میں ہرگز خریدنے کی اجازت نہیں دوں گا اور اسے طلاق دے دوں گا ۔
ان کاکہناتھاکہ سوشل ورک کرنا خواتین کیلئے بہت ضروری ہے تاکہ غریبوں کی مدد کی جاسکے۔