کراچی(نیوزڈیسک)اچی میں ایک بار پھرموسم کا مزاج گرم ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پارہ 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دو سے تین روز کے دوران گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ نہیں ہوگا جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباو ¿ کم اور ہواو ¿ں کا رخ تبدیل ہورہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ 4 روزتک کراچی میں شدید گرمی ہوگی اوردرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے لیکن اس کی شدت 43 ڈگری ہوگی۔عبدالرشید نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر 2 اکتوبرتک جاری رہے گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا لیکن 2 اکتوبر کے بعد موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں پڑنے والی شدید گرمی نے 14 سوسے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں