اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کےخلاف احتساب عدالت میں ایک اور رینٹل پاور ریفرنس جمع کرادیا۔ راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کو 9 اکتوبر کےلئے طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔نیب نے نوڈیرو 1 رینٹل پاور منصوبے کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سابق سیکرٹریز شاہد رفیع اور اسماعیل قریشی سمیت پیپکو کے سابق ایم ڈی طاہر بشارت چیمہ اور منور بصیر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ رینٹل پاور منصوبوں سے متعلق یہ ساتواں نیب ریفرنس ہے جس کے ملزمان کو 9 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نثار بیگ اس ریفرنس کی سماعت کرینگے