جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے 44 پاکستانیوں کی فہرست تصدیق شدہ نہیں .ان کے پاس صرف 14 میتیں پہنچائی گئی ہیں .فہرست میں غلطی ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سانحہ منیٰ میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے جن کی تعداد مسلسل بڑھنے کا اندیشہ ہے۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظورالحق نے انکشاف کیا کہ منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے 44 پاکستانیوں کی فہرست تصدیق شدہ نہیں،ہمارے پاس صرف 14 میتیں پہنچائی گئی ہیں ، فہرست میں غلطی ہوسکتی ہے،شہداءکی لسٹ میں 23 نمبر پر موجود توصیف افتخار کی شہادت کی تصدیق کےلئے ان کے لواحقین منڈی بہاﺅالدین سے اسلام آباد پہنچ گئے تاہم وزارت میں تو کسی کو کچھ پتہ نہیں لسٹ میں توصیف افتخار کی شہادت کی تصدیق کرنے والا امجد خان بھی مکر گیا کہ اس نے ان کی میت دیکھی ہے، امجد خان نے لواحقین کو بتایا کہ توصیف افتخار بس ان کے ساتھ تھا پھر گم ہو گیاجب سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظورالحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ کی جاری کردہ 44شہید افراد کی لسٹ کنفرم نہیں ہم نے 44شہدائ کی لسٹ دے دی مگرصرف 14 میتیں ہمارے پاس آئیں جن کی تدفین کی۔ باقی شہداءکی میتیں ابھی ہمارے پاس نہیں ہیںنہ ان کی کوئی تصویر ہے،لسٹ میں غلطی ہو سکتی ہے۔