اٹک (نیوزڈیسک)سانحہ اٹک کے مرکزی ملزم قاسم معاویہ نے اعتراف جرم کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ صدام نامی دہشتگرد نے کیا، حملے کی منصوبہ بندی کالعدم تحریک طالبان قاری سہیل گروپ نے کی تھی۔اٹک حملے میں ملوث مرکزی ملزم قاسم معاویہ کو راولپنڈی میں سول جج شفقت سعید گوندل کی عدالت میں پیش کردیا گیاعدالت نے ملزم کو چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد شجاع خانزادہ کے قاتلوں کاسراغ لگا لیاتھا سی ٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اٹک میں دہشتگردی کا اعتراف کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے ۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ حملے کی منصوبہ بندی ماسٹر مائنڈ قاری سہیل، ظہیر اورامجد کے ساتھ ملکر کی۔ ملزم کے مطابق قاری سہیل نے حملے کیلئے امجد، فیاض اور صداقت کی معاونت لی، قاری سہیل ہی خود کش حملہ آور صدام کو اٹک لیکر آیا تھا۔ اٹک کے رہائشی ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔