صوابی(نیوز ڈیسک) صوابی کے علاقے جلیبی میں ملزمان کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 3 بھائی موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں