لاہور(آن لائن)پی آئی اے کی لاہور سے نیویارک جانے والی پرواز خاتون مسافر کو لاﺅنج میں چھوڑ کر روانہ ہو گئی ،خاتون کے ہنگامہ کھڑا کرنے پر اسے آف لوڈ قرار دے دیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی خاتون کشور بیگم کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 721 سے نیویارک جانا تھا۔سامان کی بکنگ اور بورڈنگ کارڈ لینے کے بعد وہلاﺅنج میں جا بیٹھیں ،اب مسافر خاتون کو اونگھ آگئی یا عملے کے ارکان غفلت کر گئے ،کشور خاتون لاﺅنج میں بیٹھی رہیں۔مسافروں کی دوبارہ گنتی پر بھی مسنگ پسنجر کی طرف کسی کا دھیان نہ گیا اور جہاز اڑان بھر گیا ، پتہ چلنے پر خاتون نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔،غلطی کے احساس پر ایئرلائن عملے نے خاتون کو آف لوڈ قرار دے دیا، معاملے کی انکوائری بھی شروع کر دی گئی۔