ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

قربانی اور سب سے زیادہ گوشت استعمال کرنے والے اسلا می مما لک میں پاکستان سرفہرست

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) دنیا بھر کے اسلامی ممالک نے قربانی کے لحاظ سے اور سب سے زیادہ گوشت استعمال کرنے والا ملک پاکستان سرفہرست آ گیا جبکہ دو نمبر انڈونیشیا اور تیسرے نمبر پر سعودی عرب شامل ہے ۔پاکستان میں اس سال عید الاضحیٰ کے موقع پر 95 لاکھ کے لگ بھگ جانور قربان کئے گئے ۔آن لائن کے مطابق پاکستان بھر میں 2 کھرب 70 ارب روپے کی جانوروں کی خرید و فروخت کی گئی ۔ جبکہ فیصل آباد میں 2 ارب 30 کروڑ روپے کے جانور فروخت ہوئے ان قربان کئے گئے جانوروں میں اونٹ ، گائے ، بھینس ، بکرے اور چھترے شامل ہیں ۔ آن لائن سروے کے مطا بق اس سال 2015 میں عید پر قربان کئے گئے جانوروں کی کھالیں 14 ارب روپے تک فروخت ہوئیں جبکہ ان جانوروں کو ایک سے دوسرے شہر لے جانے میں ملک بھر کے ٹرانسپورٹروں نے بھی 15 ارب روپے کمائے ۔چارے کی فروخت 15 ارب روپے میں ہوئی۔ آن لائن کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں جہاں گوشت کو جمع کرنے کے لئے ریفریجریٹر ، فریج اور دیگر سامان کی 70 فیصد سے زائد قربانی کے دنوں میں فروخت ہوئی جبکہ ملک بھر کے مصالحہ جات کے کاروبار کرنے والے تاجروں اور دکانداروں نے ڈیڑھ ارب روپے کے مصالحہ جات فروخت کئے

مزید پڑھئے:کپادوکیہ پتھر کے دور کی انسانی بستی

۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قربانی کے جانوروں کو پالنے کے لئے ملک بھر میں 17 سے لے کر 20 لاکھ جانور ہر سال پرورش کی جاتی ہے ۔ بعدازاں جانوروں کا کاروبار کرنے والے سال کے بعد ان جانوروں کو ملک کی مختلف منڈیوں میں فروخت کرتے ہیں جن کا روزگار صرف سال بھر جانوروں کو پالنے اور بعدازاں ان کو عید کے موقع پر قربانی کے لئے فروخت کرنا ہوتا ہے جبکہ انڈونیشیا جو قربانی اور گوشت کے استعمال میں اسلامی ممالک میں نمبر دو میں شمار ہوتا ہے وہاں پر جانور اور اس سے متعلقہ دیگر مصنوعات وہ پاکستان کے مقابلے میں پاکستان سے تیس سے چالیس فیصد کم ہے جبکہ دنیا کا سب بڑا اسلامی مرکز سعودی عرب جہاں ہر سال 20 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قربانی کے لئے جانور ذبح کرتے ہیں ۔ ان کی تعداد پاکستان سے نصف بتائی جاتی ہے اور وہاں جانوروں کی تعداد مجموعی طور پر چالیس لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…