اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے فیض آباد کے قریب پریڈ گراﺅنڈ کو پاکستان تحریک انصاف کی چار اکتوبر کی ریلی کے لئے مقام ( Venue) قرار دے دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پولیس اور انتظامیہ افسران نے بتایا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو اس بات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ ریڈ زون میں ڈی چوک کو ریلی کے مقام کے طور پر استعمال کرے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ اور افسران تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کئی میٹنگز کیں اور آخری میٹنگ گزشتہ بدھ کو ہوئی ۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم نے انہیں ریڈ زون کے علاوہ وینیو( Venue) منتخب کرنے کا بتایا تاہم پی ٹی آئی نے ابھی تک پریڈگراﺅنڈ بارے جواب نہیں دیا ہے ۔ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اعلی حکام سے ہدایات ملی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی اس درخواست کو رد کر دیں جس کے ذریعے وہ ڈی چوک میں ریلی منعقد کرنا چاہتی ہے ۔
مزید پڑھئے:سبھاش چندر بوس کے بارے میں خفیہ فائلیں عام کر دی گئیں