لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا قادر آباد، ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کا دورہ۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر جاری کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال میںکوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 2 منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ 2017 کے دوران اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا معیار کے ساتھ رفتار پر بھی پوری توجہ دی جائے۔ دن رات کام کرکے مقررہ مدت پر بہترین نتائج حاصل کئے جائیں۔ چین کی مدد سے اندھیرے دور کرنے کیلئے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا۔