کراچی(آن لائن)کراچی میں ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کیلیے موبائل فون کمپنیز صارفین کا ڈیٹا اور دیگر ریکارڈ پولیس کو فراہم کررہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیز اور پولیس کے درمیان جولائی میں اس سلسلے میں سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت موبائل فون کمپنیز پولیس کو موبائل فون کا ریکارڈ ، صارف کا ڈیٹا اور جیو فینسنگ سے متعلق معلومات فراہم کررہی ہیں۔پولیس کے مطابق ہر کریمنل کیس کیلیے موبائل فون کمپنیز سے رابطہ نہیں کیا جارہا بلکہ صرف ہائی پروفائل کیسز یا کسی بڑے دہشتگرد واقعے کی تفتیش کیلیے ہی یہ سہولت استعمال کی جارہی ہے اور اس تعاون کی بدولت مجرموں کا تیزی سے پیچھا کرنے میں مدد مل رہی ہے اس سے پہلے یہ سہولت صرف انٹیلجنس ایجنسیز کو ہی حاصل تھی۔
مزید پڑھئے:!موت کا پل۔۔۔ روایت ہے کہ اس پل کی تعمیر شیطان نے کی