اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شجاع خانزادہ قتل کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے قتل کیس کے اہم ملزم محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد قاسم کا تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم قاسم نے شجاع خانزادہ پر حملے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے شہید وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا جس میں ان کے ساتھ تیس کے قریب دیگر لوگ بھی شہید ہوئے تھے۔