لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان سنی تحریک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار سردار ایازصادق کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ان کا اور دوسری جماعتوں کا بھی شکر گزار ہوں جو مجھے سپورٹ کر رہے ہیں ،عمرا ن خان کا انتخابی مہم چلانا ڈوبتی کشتی کو سہارا دےنے کے متراد ف ہے