لاہور(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران دہ جدید دور کے ماڈرن جیب کترے ہیں ،صرف نندی پو رمنصوبے نے میگا پراجیکٹس میں شفافیت کے تمام دعوﺅں کا پول کھول کر رکھ دیاہے ،ایل این جی معاہدہ بھی قوم کے ہوش اڑانے کے لئے تیار ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) والے سب کو ساتھ ملا کر کھیلنے میں ماہر ہیں ۔ پی ٹی آئی والوں کو ضمنی انتخابات میں اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ اراکین پارلیمنٹ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد (ن) لیگ والوں کی پریشانی بڑھی ہے جو حیران کن ہے اور اس کی وجہ شاید عمران خان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کردار ادا کیا ہے پوری قوم اپنی افواج کی پذیرائی کر رہی ہے انشااللہ اس برائی کا جڑ سے خاتمہ زیادہ دور نہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن کا ناسور اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے اس کے خلاف بھی ہر سطح پر آپریشن کرنے کی ضرورت ہے ۔ احتساب کے ادارے قوم کا اجتماعی مفاد دیکھیں اورشفاف احتساب کے ذریعے اس میں ملوث لوگوں کو عبرت کا نشان بنا کر مثالیں قائم کریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں